تازہ ترین

9/11کی اٹھارویں برسی ، طالبان کا امریکا کو تحفہ، امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ

واشنگٹن(م ڈ)امریکا میں 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں کو 18 برس مکمل ہونے پر افغانستان میں موجود امریکی سفارت خانے پر راکٹ سے حملہ کردیا گیا۔تاہم راکٹ داغنے کے ایک گھنٹے بعد حکام نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ حکام نے امریکی سفارت خانے کے احاطے کو بھی کلیئر قرار دے دیا۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی)کی رپورٹ کے مطابق رات گئے افغان دارالحکومت کابل کے وسط میں واقع سفارت خانے سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، جس کے بعد سائرن بجنا شروع ہوگئے اور ملازمین نے لاﺅڈ اسپیکر پر یہ اعلان سنا کہ ایک راکٹ کے باعث کمپاﺅنڈ میں دھماکا ہوا ہے۔دوسری جانب امریکی سفارت خانے کے نزدیک موجود نیٹو مشن نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ حملے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*