تازہ ترین

6 ستمبرکا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے،میر ضیا ءلانگو

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے یوم دفاع کے موقع پر تمام شہداءکے لئے فاتحہ خوانی اور خراج تحسین پیش کیا صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءلانگو نے پاکستان اور سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپو توں کو بھی خراج عقید ت پیش کیا ہے جنہوں نے ما دروطن کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کئے ۔صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلانگو نے کہا کہ 6ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہرادن ہے اس دن پاکستان کی بہادر افواج نے بہادری اور جرات مردی کا مظاہرہکرتے ہوئے وہ تاریخ رقم کی جیسے رہتی دُنیا یادرکھے گئی ۔6ستمبر یوم دفاع 1965ءکو پاکستان کی بہادر افواج نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے سے کئی گنابڑی فو ج کو ناکوں چنے چبوا کران کے ناپاک عز ائم کو خاک میںملادیا اور پاک فوج کے عظیم سپو توں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں وطن سے محبت اور شہادت کے جزبے سے سر شار ہوکر بھارت کو وہ عبرت سکھا ئی جو اسے ہمیشہ یادرہے گا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے ان تمام شہید وں اور غا زیوںکو خراج عقیدت پیش کیا ۔جنہوں نے وطن عزیز کی بقا او رتحفظ کیلئے اپنی قمتی جانوں کا نذرانہ دیا او رپوری قوم کو اپنے شہداءپر فخر ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*