تازہ ترین

2600روپے فی من درآمدی گندم عوام کو 1950روپے میں فراہم کر رہے ہیں‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( کامرس ڈیسک ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ تمام عالمی سروے کے مطابق پاکستان دنیا کاسستا ترین ملک ہے اور ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں اس اعزاز کو بر قرا رکھیں گے، میںنے اپریل تک پاکستان نہیں بلکہ عالمی منڈیوں میں اشیائے ضروریہ کے نرخ کم نہ ہونے کی بات کی،موجودہ حکومت تو مہنگائی کی شرح کوبر ق رفتاری سے نیچے لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں گندم کی فی ٹن قیمت320ڈالر ہے جوپاکستان میں درآمدکرنے پر 2600روپے فی من پڑتی ہے، عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے درآمد شدہ گندم 2600 کی بجائے1950روپے فی من پر فراہم کر رہے ہیں،حکومت پر عزم ہے کہ ہم مہنگائی کو تیزی سے کم کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو آٹا سستا فراہم کر رہے ہیں،اکتوبر میںہی گھی کی قیمتوںمیںکمی ہو گی،آئندہ ماہ چینی کی قیمتیں مزید کم سطح پر آجائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے دور میںپیٹرولیم پر 36سے62فیصد تک ٹیکسز وصول کئے جاتے تھے ،موجودہ حکومت گزشتہ 13سال کے مقابلے میں کم ترین سطح پر صرف21فیصد تک ٹیکسز وصول کر رہی ہے،تیل برآمد کرنے والے ممالک کے علاوہ ہم دنیا میں سب سے سستا ترین تیل اپنی عوام کو فراہم کر رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*