تازہ ترین

”220ملین پاکستانی جانتے ہیں میں ایک چھوٹا موٹا اداکار ہوں “،عدنان صدیقی

لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار عدنان صدیقی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ان کا مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکااکاﺅنٹ تصدیق شدہ کیوں نہیں ہے؟۔عدنان سال 2015 میں ٹوئٹرفیملی کا حصہ بنے تھے لیکن ان سے قبل یا بعد میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ استعمال کرنے والی بیشتر معروف شخصیات کے برعکس اداکار کا اکاﺅنٹ تاحال تصدیق شدہ نہیں ہے۔ٹوئٹرکے چیف ایگزیکٹوآفیسرجیک ڈورسی کو ٹیگ کرنے والے عدنان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 220 ملین پاکستانی جانتے ہیں کہ میں ایک چھوٹا موٹا اداکار ہوں جو مختلف براعظموں میں کام کرچکا ہے لیکن ابھی بھی تصدیق شدہ اکاﺅنٹ کیلئے معیارپرپورا نہیں اترتا۔اداکار نے اپنا شکوہ مزید پراثربنانے کیلئے پوسٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ طنزیہ اندازمیں کون عدنان بھی لکھا۔تاحال جیک ڈورسی یا تصدیق شدہ بلیو بیج سورس کی جانب سے عدنان صدیقی کیلئے کوئی جواب نہیں آیا لیکن اداکارکے مداحوں کے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ایک فالوور نے پوچھا کہ کیا اداکارنے بیج کے لیے درخواست دی ہے،دوسرے نے ٹوئٹر کو یاد دلایا کہ چھوٹے اداکار نے ہالی وڈ فلم اے مائٹی ہارٹ اور بالی ووڈ کی فلم مام میں کام کیا ہے جو آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی کی آخری فلم تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*