تازہ ترین

ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم پر5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا

لاہور( کامرس ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معرو ف گلوکار عاطف اسلم کو 5کروڑ80لاکھ روپے ادائیگی کا نوٹس جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کا سال 2018ءکا انکم ٹیکس آڈٹ کیا جس کے بعد ان پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کے لئے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی۔ اگر عاطف اسلم نے ایک ماہ میں ٹیکس ادا نہ کیا تو بینک اکاﺅنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*