لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے شاہد خان آفریدی(آج) روانہ ہونگے

Shahid-Afridi

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے شاہد خان آفریدی (آج)پیر کو روانہ ہونگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا تھا، لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتخاب ہوگیا جس کے بعد گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا تھا، بھانو کا راجہ پاکسے ان کے نائب ہوں گے۔یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے، شاہد آفریدی (آج)پیر کو روانہ ہوں گے،ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا اسٹالینز سے ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*