کرونا واِئرس پر شکوک و شہبات سے سائنس دان پرپشان

نیویارک(م ڈ )کووڈ نائنٹین نے سائنس دانوں کو دوہرے چیلنج سے نبرد آزما کر دیا ہے۔ ایک طرف تو وہ انتھک کوششوں میں مصروف ہیں کہ کیسے اس موزی مرض پر قابو پایا جائے تو دوسری طرف انہیں سائنس اور سائنس دانوں کے کام کرنے کے محرکات کے متعلق لوگوں میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کا سامناہے۔اس صورت حال میں سائنس دانوں کی سوچ اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں سائنس کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے وائس آف امریکہ نے سائنس دانوں سے خیالات معلوم کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر بارون ماتھیا نیویارک کی کولیمبیا یونیورسٹی میں وباوں کے متعلق تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، اس بات کو بہت شدت سے محسوس کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ سائنس دانوں کے لیے یہ ایک حوصلہ شکن بات ہے کہ ان پر شک کیا جائے۔یہ پریشان کن اور دل توڑنے والی بات ہے کہ سائنس دانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔حالانکہ ہم تو کووڈ نائنٹین کے خلاف جنگ میں بغیر کسی معاوضے کے مدد کر رہیں ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*