پی ایس ایل 5فائنل ،فاتح ٹیم کو ٹرافی اور 5 لاکھ ڈالرز انعامی رقم دی جائیگی

PSL5

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کرکٹ کی بڑی جنگ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے والی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم دی جائیگی جب کہ رنر اپ ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دیئے جائیںگے۔ ایونٹ کا فائنل دنیا بھر میں راہ راست نشر کیا جائے گا اور کرکٹ کے دیوانے اس میچ سے لطف اندوز ہوںگے۔ میچ کے حوالے سے لاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ لاہورقلندرز نے گزشتہ 5 سال کے دوران ٹیلنٹ ہنٹ کیلئے بہت کام کیا اور یہ اسی چیز کا نتیجہ ہے کہ لاہور قلندرز آج پی ایس ایل کے فائنل میں ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک دوپلیئرز کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ سہیل اختر نے کہاکہ پی سی بی نے دوٹرافیز رکھی ہیں، ایک ونر کو ملے گی اورایک رنراپ ٹیم کو دی جائیگی، جسکے نصیب میں جو ٹرافی ہوگی اسے مل جائیگی، جو بھی ٹرافی اٹھائے خوشی اس بات کی ہے کہ ٹورنامنٹ خیریت سے ہوگیا، لاہورقلندرز کو پورے پاکستان سے سپورٹ مل رہی ہے، فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ فلڈ لائٹس میں کھیلنے یا نہ کھیلنے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا البتہ پلے آف کے دونوں میچز فلڈ لائٹس میں کھیلنے سے ہمیں کافی فائدہ ہوا، جو اچھا کھیلا وہ جیت جائیگا، فائنل الیون کا فیصلہ وکٹ دیکھ کرکریں گے، محمد حفیظ بہت سینئرکھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ بڑا فائنل ہونے جارہاہے ،دونوں شہروں کی سڑکیں سنسان ہوں گی ، ہم یہ فائنل ڈین جونز کیلئے کھیلیں گے ، ہمارے ڈریسنگ روم میں وہ ایک والد جیسی شخصیت تھے۔ لاہور قلندرز کو فخر زمان ، محمد حفیظ ، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی جیسے خطرناک مقامی جبکہ بین ڈنک اور ڈیوڈ ویسا صورت میں خطرناک اور جارحانہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔کراچی کنگز میں محمد عامر ، بابرا عظم ، شرجیل خان ، والٹن اور ایلکس ہیلز کی صورت میں بڑے نام شامل ہیں۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کرکٹ کی بڑی جنگ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*