پی ایس ایل فائنل پاک انڈیا میچ جیسا ہوگا‘حارث روف

لاہور(سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندز کے فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل فائنل کو پاک بھارت ٹاکرے سے مشابہت دیدی ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے خلاف مقابلہ بہت سخت ہوگا۔ ایک انٹرویو میں حارث رﺅف کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان فائنل پاک بھارت مقابلے جیسا ہوگااور ہم ٹرافی اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے حامیوں نے مشکل وقت میں بھی فرنچائز کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اب ہم ٹائٹل جیت کر ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی کوشش کریں گے۔حارث رﺅف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاﺅ دیکھے اور انجریز کا بھی سامنا کیا لیکن مسائل کے باوجود کرکٹ پر توجہ برقرار رکھی اور اب رواں سال سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے باﺅلر بن گئے ہیں، ان کی کامیابیوں میں لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا اہم ترین کردار ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ فرنچائز نے ان پر جو سرمایہ کاری کی ہے اسے لوٹایا جائے، وہ اب لاہور قلندرز اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔لاہور قلندز کے فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل فائنل کو پاک بھارت ٹاکرے سے مشابہت دیدی ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے خلاف مقابلہ بہت سخت ہوگا۔ ایک انٹرویو میں حارث رﺅف کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان فائنل پاک بھارت مقابلے جیسا ہوگااور ہم ٹرافی اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*