ری پبلکن اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، جوبائیڈن

واشنگٹن(م ڈ)نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور ری پبلکن اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو کورونا کے باعث اموات زیادہ ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنی جلداختیارات ملیں گے اتنی جلد کورونا ویکسین پر کام شروع ہوگا۔یادر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں شکست کے باوجود دعوی کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ انہوں نے یہ دعوی اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کیا۔دوسری جانب امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے خدشہ ظاہر کیا کہ وائٹ ہاوس میں جاری انتشار کے باعث واشنگٹن کے دنیا کی بڑی طاقتوں روس اور چین سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*