گلگت بلتستان انتخابات ، مہدی شاہ کو شکست ، راجہ زکریا بازی لے گئے

گلگت بلتستان(آئی این پی) پیپلز پارٹی کی شاندار انتخابی مہم سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کے کام نہ آسکی، تحریک انصاف کے زکریا مپقون بازی لے گئے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ ہار گئے (ن) لیگ کے محمد اکبر صرف 196 ووٹ لے سکے۔ تفصیل کے مطابق گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلی مہدی شاہ کو شکست ہوگئی،جی بی اے 7اسکردو ون سے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ محمد زکریا مپقون نے سابق وزیراعلی و پیپلزپارٹی کے رہنما مہدی شاہ کو شکست دے دی جی بی اے 7 اسکردو 1 کے 28 مکمل پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار راجا محمد زکریا 5290ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔پی پی کے مہدی شاہ 4114 ووٹحاصل کئے ۔خیال رہے کہ سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلی رہے ہیں اور ان کا دور حکومت دسمبر 2009 سے دسمبر 2014تک تھا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*