پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کامطالبات اور مسائل سے آگاہی کےلئے سیکرٹری تجارت کو خط

اسلام آباد/لاہور( کامرس ڈیسک)پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی سیکرٹری تجارت کواپنے مطالبات اور مسائل سے آگاہی کےلئے خط ارسال کر دیا ۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد کی جانب سے سیکرٹری تجارت کو ارسال کئے گئے خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس نے دوسری انڈسٹری کی طرح ہاتھ سے بنے قالینوں کی انڈسٹری کوبھی بری طرح متاثرکیا ہے ۔موجودہ حالات میں ڈالر کی قدرمیں اتارچڑھاﺅ سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات عدم استحکام کا شکار ہیں ۔ مطالبہ ہے کہ ڈالر کو160روپے کی سطح پر بر قرار رکھا جائے تاکہ برآمدی معاہدوں کو آسانی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے سمندری اور فضائی راستے سے فریٹ کے چارجز انتہائی زیادہ ہیں اوراخراجات بڑھنے کی وجہ سے عالمی منڈیوںمیںروایتی حریف ممالک سبقت لے جارہے ہیں۔مطالبہ ہے کہ دونوں ذرائع سے فریٹ پر سبسڈی دی جائے تاکہ عالمی منڈیوں میں روایتی حریف ممالک کامقابلہ کیا جا سکے۔ کارپٹ ایسوسی ایشن کے وفد کو ملاقات کا بھی وقت دیا جائے تاکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بلا جواز رکاوٹوں اور پابندیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جا سکے۔علاوہ ازیں ایسوسی ایشن کا جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں انڈسٹری کو درپیش مجموعی صورتحال کا جائزہ اور بہتری کےلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی سیکرٹری تجارت کواپنے مطالبات اور مسائل سے آگاہی کےلئے خط ارسال کر دیا ۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد کی جانب سے سیکرٹری تجارت کو ارسال کئے گئے خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس نے دوسری انڈسٹری کی طرح ہاتھ سے بنے قالینوں کی انڈسٹری کوبھی بری طرح متاثرکیا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*