ہندوستانی سر زمین مسلمانوں پر تنگ ہونے لگی

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں پولیس کے مسلسل چوری کے الزام اور ہراساں کیے جانے سے تنگ مسلمان خاندان نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، خود کشی سے قبل ایک وڈیو پیغام میں سربراہ خاندان نے کہا کہ چوری کے الزامات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، ہم نے کوئی غلطی نہیں کی، ہمارا کوئی مددگار نہیں، ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے جسے برداشت نہیں کرسکتا، اس لیے خاندان سمیت خودکشی کررہا ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنال میں مسلم خاندان نے بھارتی پولیس کی ہراسانی سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*