کرینہ کپور گھر سے کام کرنے میں مصروف

ممبئی (شوبز نیوز)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملازمین اب بھی گھروں سے دفاتر کے کام کر رہے ہیں۔ عام آدمی ہو یا شوبز شخصیات ان دنوں عالمی وبا کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں پر رہنے کو ترجیح دے رہی ہے۔بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی ان دنوں گھر سے کام کرنے میں مصروف ہیں۔البتہ اگر انہیں کسی وجہ سے گھر کے باہر بھی نکلنا ہوتا ہے تو وہ ہمیشہ فیس ماسک پہنے رکھتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور ممبئی میں اپنے گھر میں کئی پروجیکٹس کی شوٹنگ کرا رہی ہیں۔ انہیں متعدد بار گھر کی بالکنی پر کیمرے کے لئے پوزنگ کرتے دیکھا گیا ہے۔بدھ کے روز بھی کرینہ کپور کو گھر کی بالکنی میں اپنے پروجیکٹ کی شوٹنگ کراتے دیکھا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*