ڈپریشن اور بلڈ پریشر کے باعث صنم ماروی ہسپتال داخل

کراچی (شوبز نیوز)رواں برس کے آغاز میں شوہر حامد خان سے خلع حاصل کرنے والی گلوکارہ صنم ماروی کو اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا۔گلوکارہ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ گزشتہ کئی دن سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں، جس وجہ سے اچانک ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا اور انہیں ہسپتال جانا پڑا۔صنم ماروی کے مطابق ان کی حالت خراب ہونے کے باعث انہیں چند گھنٹوں تک ہسپتال رکھ کر ان کا علاج کیا گیا۔صنم ماروی نے ہسپتال سے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں بستر پر لیٹے ہوئے اور ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ چند دن قبل ان کے بیٹوں مصطفیٰ اور ورد علی کی سالگرہ تھی مگر وہ ایسے موقع پر بھی ان سے دور تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*