ٹرمپ شکست تسلیم کر لیں، سابقہ اہلیہ کا امریکی صدر کو مشورہ

Ivana-Trump

واشنگٹن(آئی این پی)صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ضدی ہیں آسانی سے ہار نہیں مانیں گے،وہ ہارنے کے باوجود اپنی جیت کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے لیکن میں انکی شکست تسلیم کر چکی ہوں لہٰذا انہیں بھی شکست تسلیم کر لینی چاہئے۔حال ہی میں امریکی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ایوانا نے ٹرمپ کی شکست کے حوالے سے کہا کہ وہ سابق شوہر ٹرمپ کی شکست کو تسلیم کرچکی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہی چاہتی ہیں کہ ٹرمپ بھی شکست تسلیم کرلیں تاکہ ہار اور جیت کا یہ کھیل ختم ہوسکے۔ایوانا کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جانتی ہیں، جو فطرتا ضدی ہیں جس کی وجہ سے وہ کبھی بھی اپنی شکست کے آگے سر خم تسلیم نہیں کرتے۔ایوانا ٹرمپ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آسانی سے اپنی شکست کو نہ تو تسلیم کریں گے اور نہ ہی وہ ہار مانیں گے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*