طلبہ کو منشیات کی لعنت سے بچایا جائے ، صدر عارف علوی

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن مارچ 2021 تک ملکی جامعات میں منشیات کی روک تھام کیلئے ڈرگ پالیسی مرتب کرے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت کمیٹی برائے انسدادِ منشیات اور بہبودِ خصوصی طلباءکا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم ،شفقت محمود، وزیر انسدادِ منشیات، محمد اعظم خان سواتی ، وزیر انسانی حقوق ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، چیئرمین ایچ ای سی، اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن مارچ 2021 تک ملکی جامعات میں منشیات کی روک تھام کیلئے ڈرگ پالیسی مرتب کرے ، طلبہ کو منشیات کی لعنت سے بچایا جائے اور انھیں صحت مند تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔ اعلامیہ کے مطابق جامعات کے وائس چانسلرز نے منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے لئے ویڈیو لنک کے ذریعے تجاویز دیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ سوشل ورکرز ، میڈیا ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی مدد سے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے وزارتِ تعلیم ، انسدادِ منشیات فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ ایچ ای سی تعلیمی اداروں میں خصوصی طلباءکی فلاح و بہبود اور سہولت کے لئے اقدامات کرے۔صدر عارف علوی نے کہاکہ خصوصی طلباءکو ٹیوشن فیس میں چھوٹ ، تعلیمی اداروں میں نقل و حمل کی خصوصی سہولت اور عمر کی حد میں نرمی دی جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*