سعودی عرب بھی بتدریج اسرائیل کو تسلیم کرنے لگا

ریاض/تل ابیب(آئی این پی)امریکہ نے تین مسلم ممالک کو آسانی سے اسرائیل کو تسلیم کروا لیا اور ان کے ساتھ کاروباری معاملات کے معاہدے بھی طے پا گئے۔ تاہم سعودی عرب کے حوالے سے ابھی تک سارے شش وپنج میں مبتلا ہیں کہ وہ کیا کرے گا۔اس حوالے سے اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب بھی جلد اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔ جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ اگر میں نے ایسا کیا تو میرے اپنے لوگ مجھے قتل کر دیں گے۔حالانکہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلد دس اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے اور سعودی عرب بھی ان میں سے ایک ہو گا۔تاہم ابھی تک سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا مگر اسے تسلیم کرنے کی راہ ضرور اپنائی ہوئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*