نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابراعظم نے ٹاپ پوزیشن سے اپنا فاصلہ مزید کم کرلیا

Babar-Azam-Icc-Top-Rank-Player

لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 133 رنز سکور کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود برطانوی بلے باز ڈیوڈ مالان سے اپنا فاصلہ 8 پوائنٹس سے کم کرکے 6 پوائنٹس کا کرلیا ۔ تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل بابراعظم نے سیریز کے پہلے دو میچز میں 82 اور 51 رنز سکور کیے تھے تاہم تیسرے میچ میں انہوں نے نوجوان بلے بازوں کو چانس دیا ۔بابراعظم اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں 4 مختلف ادوار میں مجموعی طور پر 774 دن رینکنگ میں پہلے نمبر پر قابض رہے تھے تاہم رواں سال ستمبر میں ڈیوڈ مالان نے ان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی تھی۔ حیدر علی نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 103 رنز سکور کرکے 639 درجے ترقی کے ساتھ 110 پوزیشن سنبھال لی ہے۔1980 اور 1990 کی دہائی کے مایہ ناز لیگ سپنر آنجہانی عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں 8 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین باﺅلر رہنے کے ساتھ ساتھ رینکنگ میں 207 ویں پوزیشن کے ساتھ اینٹری دی ہے ۔محمد حسنین نے 43 درجے ترقی کے ساتھ 81 ویں پوزیشن سنھبال لی، وہاب ریاض 6 درجے پھلانگ کر 103 ویں نمبر پر آگئے جب کہ حارث رﺅف نے 51 درجے ترقی کے ساتھ 108 پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ پاکستان کے خلاف سیریز میں 103رنز بنانے والے ویسلے مدھویرے 756 درجے ترقی پاکر 163 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ سابق کپتان ایلٹن چگمبھرا نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام 96 ویں پوزیشن پر کیا،باﺅلنگ رینکنگ میں ٹنڈائی چیسورو نے 73 ویں پوزیشن کے ساتھ دوبارہ رینکنگ میں اینٹری دی ہے۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 133 رنز سکور کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود برطانوی بلے باز ڈیوڈ مالان سے اپنا فاصلہ 8 پوائنٹس سے کم کرکے 6 پوائنٹس کا کرلیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*