مجھے سنجیدہ کردار زیادہ دیئے جاتے ہیں ،میری کامیڈی کردار ادا کرنے کی خواہش ہے ‘ صباءپرویز

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ صباءپرویز نے کہا ہے کہ فنکار کو اپنے فن کے ذریعے شناخت بنانی چاہیے اور میں اسی کی قائل ہوں۔ انہوںنے کہا کہ میڈیا کو انٹرویو نہ دینے کی وجہ سے میرے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ میں مغرور ہوں حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے اور میں میڈیا کا دل سے احترام کرتی ہوں کیونکہ مجھے میڈیا نے بھرپور سپورٹ کیا ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے سنجیدہ کردار زیادہ دیئے جاتے ہیں مگر میری خواہش ہے کہ مجھے کامیڈی کردار بھی ملے ۔صباءپرویز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے لیے کوئی اداکار فیورٹ نہیں بلکہ وہ تمام سینئر اداکار پسند ہیں جنہوں نے اچھا کام کرنے کے ساتھ اپنے جونیئرز کا ہاتھ پکڑ کر ان کی رہنمائی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں پر کبھی اپنی مرضی مسلط نہیں کی اور میرا دوسرے والدین کو بھی مشورہ ہے کہ وہ بچوں کو ان کی خواہش کے مطابق ان کو ان کی مرضی کے مطابق شعبے میں جانے کی اجازت دیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*