بابر اعظم ورلڈ کپ تک تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے

Babar-Azam-Icc-Top-Rank-Player

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی کپتانی کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھا لنے پر رضا مند ہو گئے ہیں، قیادت ملنے کے بعد بابر اعظم ورلڈ کپ تک تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔پی سی بی کے اعلیٰ عہدے داران نے بابر اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے، نئی سلیکشن کمیٹی میں بابر اعظم کی بطور کپتان مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا اعلان کیا جائے گا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*