ایک ہفتے میں فی اونس سونے کی قیمت میں63ڈالر کا اضافہ

کراچی (کامرس ڈیسک) انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں63ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1889ڈالر سے بڑھ کر1952ڈالر کاہو گیا۔اسی مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2100روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ13ہزار200روپے سے بڑھ کر 1لاکھ15ہزار300روپے ہو گئی جبکہ1800روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت97ہزار51روپے سے بڑھ کر98ہزار851روپے پر جا پہنچی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا6ڈالر سستا ہوا جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں600روپے کی کمی واقع ہوئی ۔انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں63ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*