عوام کوریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم کاصنعتوں کیلئے سستی بجلی کی فراہمی کااعلان عوام کیلئے روزگارکےمواقع پیدا کرنے کی جانب ایک قدم ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کاصنعتوں کیلئے سستی بجلی کی فراہمی کااعلان عوام کیلئے روزگارکےمواقع پیدا کرنے اورمعاشی استحکام کی جانب ایک اوراہم اقدام ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ چھوٹی،درمیانی صنعتوں کورعایتی نرخوں پربجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے، غریب مزدوروں کے چولہے بھی جلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کوریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*