لاہور چیمبرکا وزیراعظم کے صنعتی سپورٹ پیکیج کا خیر مقدم

لاہور(کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ صنعتی سپورٹ پیکج کا خیر مقدم کیا ہے ۔مشترکہ بےان مےں لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے کہا کہ یہ پیکیج وقت کی ضرورت ہے اور کرونا کے بعد صنعت کو اس قسم کے پیکجز کی اشد ضرورت تھی ۔وزیر اعظم عمران خان نے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو بجلی کے اضافی استعمال پر 50 فیصد کم شرحوں کی سہولت دی ہے ۔ بڑی اور چھوٹی صنعتوں کو اگلے تین سالوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر 25 فیصد کم ادائیگی کرنی ہوگی۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ پیکیج برآمدات اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لئے کی جارہی کوششوں کو سہارا دے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے علاقائی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت نے صنعت کی ان پٹ لاگت میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں علاقائی کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنا تقریبا ناممکن ہوجاتا ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ لاک ڈا¶ن اور جاری غیر یقینی صورتحال اور دوسری بار بند ش کے خطرے کی وجہ سے ایکسپورٹ اورینٹڈ انڈسٹری پہلے ہی گہری پریشانی میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکیج سے صنعت پر دبا¶ کم ہوگا۔ اور یقینی طور پر مثبت طریقے سے صنعتی کارکردگی میںاضافہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی معاون پیکیج کے ساتھ ساتھ حکومت کو صنعت کو ترقی دینے کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی دوستانہ پالیسیوں کے ذریعہ روایتی اور غیر روایتی دونوں اشیا کی برآمدات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*