آئی ایم ایف کا پاکستان سے شعبہ توانائی کے گردشی قرض میں 1000 ارب کمی کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے پاکستان سے توانائی کے شعبے کے گردشی قرض میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گردشی قرضوں میں کمی لانے کا مطالبہ عالمی بینک کے ذریعے کیا ہے اور آئی ایم ایف کے مطابق گردشی قرض سے متعلق معاملات پر عالمی بینک ہی پاکستانی حکام سے مذاکرات کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ گردشی قرض میں کمی لانے کے لیے اس ادائیگی کےلئے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جائے یا دوسرے آپشن کے تحت حکومت پاکستان گردشی قرض کی مد میں ایک ہزارارب روپے اپنے وسائل سے ادا کرے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے مطابق اس ادائیگی سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام شروع ہونے کا امکان نہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے کے گردشی قرض کا حجم اس وقت 2 ہزار 266 ارب روپے ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*