ن لیگ سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج مخالف بیانیہ ہے، عبدالقادر بلوچ

کراچی (این این آئی)(ن )لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے، مستقبل کی سیاست کا فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا، اتنے وسائل نہیں کہ مسلم لیگ کا کوئی اور دھڑا بناﺅں۔انہوںنے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ کسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں یا پھر سیاست سے ہی کنارہ کشی کرلوں۔سابق گورنر بلوچستان نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ ثناءاللّٰہ زہری کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کے دوران اسٹیج پر نہ بلانے پر بات ہوسکتی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*