پاکستان اور زمبابوے کے درمیان وائٹ بال کرکٹ ٹاکرا (آج) سے شروع ہوگا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان وائٹ بال کرکٹ ٹاکرا (آج)جمعہ سے شروع ہوگا،پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کے بعد ملک میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی، سیریز کے 6 میچز کے لیے 6 مختلف پچز تیار کی جا رہی ہیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔زمبابوے کی 20 رکنی ٹیم اب تک راولپنڈی کے آرمی گراﺅنڈ میں پریکٹس سیشنز کرتی رہی ہے ،پاکستان کے 22 رکنی اسکواڈ نے قدافی اسٹیڈیم میں 2 ایک روزہ پریکٹس میچز کھیلے ہیں۔زمبابوے اور پاکستان کی ٹیموں نے اب شہر اقتدار کی جانب رخ کرلیا ،راولپنڈی اسٹیڈیم میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 6 پچز تیار کی جارہی ہیں، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*