میرے مخالف کو ووٹ دیا تو خوشیاں برباد ہو جائیں گی، ٹرمپ

Donald Trump

واشنگٹن(م ڈ)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکیوں نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو ان کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق معروف ٹی وی شو میں جوبائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔امریکی صدارتی انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے، ریاست ایری زونا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اگر آپ نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو آپ کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن نوکریوں کے خاتمے، لاک ڈاﺅن اور مشکلات کا امیدوار ہے جبکہ وہ ویکسین، جابز اور خوشحالی کے امیدوار ہیں۔ ٹرمپ کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ صدر تقریر کے بعد رقص کرنا نہیں بھولے۔دوسری طرف معروف ٹی وی شو میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*