شنیرا نے ترک شیف کو اپنے گھر مدعو کرلیا

کراچی (شوبز ڈیسک)شنیرا نے ت±رک شیف کو اپنے گھر مدعو کرلیا۔گزشتہ دنوں ترکی کا دورہ کرنے والی شنیرا اکرم نے د±نیا بھر میں مقبول ترین ت±رک شیف براک کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ت±رک شیف براک کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔شنیرا نے صارف کے ٹوئٹ پر ت±رک شیف براک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آ پ کو دعوت دے رہی ہوں کہ آپ جب بھی پاکستان کا دورہ کریں تو ہمارے گھر لازمی آئیں۔سابق کرکٹر کی اہلیہ نے ت±رک پکوانوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ترکش کھانوں کے ذائقے کو بہت یاد کر رہے ہیں۔انہوں نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ارسلان کیا ہم شیف سے ملنے کے لیے ابھی ب±کنگ کرواسکتے ہیں؟

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*