سعودی عرب میں کروناکے416نئے کیسوں کا اندراج

ریاض (م ڈ )سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ19کے 416 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 19 مریض وفات پا گئے اور433 افراد صحت یاب ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحتِ نے ایک بیان میں بتایاکہ اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 346047ہوگئی ہے۔ان میں سے 332550 مریض تن درست ہوچکے اور 5348 مریض وفات پاگئے ۔مدینہ منورہ میں گذشتہ ایک ہفتے کے جاری رجحان کے مطابق جمعرات کو بھی کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 75 کیس ریکارڈ کیے گئے ۔دارالحکومت الریاض میں 49 ،مکہ مکرمہ میں 47 العقیق اور خمیس مشیط میں 19،19 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ساحلی شہر جدہ میں صرف 10 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔کرونا وائرس کے باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*