انوشکا اور ویرات کی ’کیوٹ‘ ویڈیو وائرل

نئی دہلی (شوبز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ادکارہ انوشکا شرما کی انٹرنیٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیوٹ قرار دیا جانے لگا ویروشکا کے نام سے مشہور کامیاب جوڑی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے بھارت سمیت دنیا بھر میں مداح موجود ہیں، انوشکا شرما ماں بننے والی ہیں جس پر ویروشکا سمیت ا±ن کے مداح بھی کافی خوش نظر آتے ہیں۔حال میں ایک میچ کے دوران گراﺅنڈ میں موجود ویرات کوہلی اور انوشکا کی ایک خوبصورت ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جانے لگا وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی اشاروں میں انوشکا شرما سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا انوشکا نے کھانا کھا لیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*