
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) کامران اکمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسٹمپنگ کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسٹمپنگ کی سنچری مکمل کرنے کا کارنامہ راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔واضح رہے کہ بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی 86 اسٹمپنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔