ریکو ڈیک کیس،ٹربیونل نے پاکستان کو 6ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روکدیا

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک ٹریبونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریکوڈیک کیس میں عالمی بینک کے فیصلے سے پاکستان کو بڑا ریلیف ملا ہے، ٹربیونل نے پاکستان کو 6ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کوکان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات دی ہیں ،کان کنی کی ترقی، منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کو فروغ ملے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*