دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں پانچ لاکھ 46ہزارہوگئیں

نیویارک(م ڈ)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ 54 ہزار 942 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 46 ہزار 720 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 45 لاکھ 5 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 155 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 69 لاکھ 2 ہزار 358 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 972 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار 84 ہو چکی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*