ٹرمپ کی بھتیجی نے کتاب میں چچا کو نقصان دہ آدمی قرار دیا

واشنگٹن(م ڈ)امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی میری ٹرمپ کی کتابToo Much and Never Enough آئندہ ہفتے شائع کی جارہی ہے، پہلے یہ کتاب 28 جولائی کو شائع کی جانی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کتاب میں صدر ٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل نقصان دہ آدمی کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔کتاب کے ابتدائیہ میں میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پر فرسٹ ہینڈ معلومات پیش کررہی ہیں۔پبلشر کا کہنا تھا کہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14جولائی کو شائع کی جارہی ہے، کتاب پر چلنے والا عدالتی مقدمہ اس کی اشاعت پر اثر انداز نہیں ہوگا، عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔
٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*