تعمیراتی شعبے کیلئے دی گئی ایمنسٹی کی رجسٹریشن میں توسیع دی جائے

Pakistan Tax Bar association

لاہور( کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز کی تاریخ میں توسیع خوش آئند ہے ،تعمیراتی شعبے کےلئے دی جانے والی ایمنیسٹی اسکیم رجسٹریشن کی تاریخ میں بھی توسیع کی جائے ورنہ 4967 ارب روپے ٹیکس کا ہدف پورا کرنا انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس ماہرین اور تعمیراتی شعبے کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید حسن علی قادری، عاشق علی رانا، زوہیب الرحمن زبیری، سیف الرحمن زبیری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔حبیب الرحمان زبیری نے کہا کہ 3437 ارب روپے کا بجٹ خسارہ تشویشنا ک ہے،ایسے حالات میں وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی کے تحت2874 ارب روپے انتہائی مشکل ہوگا ۔ٹیکس اہداف اور انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد پوری رکھنے کے لیے حکومت کو تعمیراتی شعبے میں دی گئی ایمنسٹی کی رجسٹریشن کو31 دسمبر کی بجائے ایک سال آگے لے کر جانا چاہیے ۔پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز کی تاریخ میں توسیع خوش آئند ہے ،تعمیراتی شعبے کےلئے دی جانے والی ایمنیسٹی اسکیم رجسٹریشن کی تاریخ میں بھی توسیع کی جائے ورنہ 4967 ارب روپے ٹیکس کا ہدف پورا کرنا انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس ماہرین اور تعمیراتی شعبے کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*