انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ‘ ریمبو

لاہور( شوبز ڈیسک) نامور اداکار افضل خان ( ریمبو )نے کہا ہے کہ فلمسازی کے رجحان کے لئے بڑا کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے سینئر ز کو قیادت کرنا ہو گی ، بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن مجھے بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریمبو نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ہر شعبہ مشکلات کا شکار ہے سرمایہ کاروں کو فلم انڈسٹری کی طرف راغب کرنا آسان کام نہیں ۔ لیکن اگر سینئرز لوگ قیادت کریں تو سرمایہ کار یقینی طور پر اس طر ف آئیں گے یا پھر حکومت آگے آئے اور جوائنٹ ونچر کرے تاکہ نجی شعبے سے سرمایہ کار اس طرف آئیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*