کنٹرول لائن پر ہندوستان کی بلا اشتعال فائرنگ،6شہری زخمی

راولپنڈی/نکیال: آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن کی شناخت زبیدہ بیگم دختر محمد وزیرجان بیگم زوجہ محمد وزیر سکنہ موہڑہ شریف بتائی گئی ہے ۔اس کے علاوہ کامران شفیق ولد محمد شفیق قوم تھکیال راجپوت موہڑہ شریف شامل ہے ۔ بالاکوٹ سے بھی ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیںگولہ باری سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکیال میں دینے کے بعد ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔ نکیال کے دیگر علاقوں میں بھی شیلنگ کی اطلاعات ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں بھارتی قابض افواج کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اور خطے کے امن کو خطرے میں نہ ڈالے ۔پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*