فنکاروں کو کام کی رائلٹی ملنا ان کا حق ہے، سینیٹر شبلی فراز

Shibli Faraz

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فنکاروں کو ان کے کام کی رایلٹی ملنا ان کا حق ہے،کاپی رائٹس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،فلم ٹاسک فورس کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا جس میں حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹر ی سے وابستہ ناموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے فلمی صنعت سے وابستہ فنکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی،ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز، عمرانہ وزیر، چیئرمین سنٹرل فلم سنسر بورڈ دانیال گیلانی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں فلمی صنعت کو درپیش مسائل اور ان کے مجوزہ حل زیر بحث آئے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ہمارے فنکار ہماری شناخت اور قومی اثاثہ ہیں،ملکی ثقافت کے فروغ اور قومی تشخص کو پروان چڑھانے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔ سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت فنکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ تخلیقی سوچ کی حوصلہ افزائی معاشرے کے نمو کیلئے ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ فنکاروں کو ان کے کام کی رایلٹی ملنا ان کا حق ہے،کاپی رائٹس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ فلم ٹاسک فورس کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا جس میں حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹر ی سے وابستہ ناموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ ٹاسک فورس ملک میں فلم انڈسٹر ی کے فروغ اور اس سے متعلقہ مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ فلم پالیسی اور آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کے متعلق سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی نے تمام شرکاءکو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اکبر درانی نے کہاکہ فلم پالیسی کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بنایا گیا تھا،اس میں مزید بہتری کیلئے تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ اکبر درانی نے کہاکہ وزارت اطلاعات ملک بھر کے آرٹسٹوں کا ڈیٹا بیس تشکیل دے رہی ہے جو ان کی مالی امداد کیلئے معاون ثابت ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*