انتشار اور تفرقہ بازی کی کوششیں ناکام بنائیں گے،پیر نور الحق قادری

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مجالس محافل اور سوشل میڈیا پر تشدد کی لہر آگئی ہے ،انتشار اور تفرقہ بازی کی کوششیں ناکام بنائیں گے،اپنے مسلک کو نہ چھوڑو دوسرے کے مسلک کو نہ چھیڑوپر عمل کرنا ہوگا ،ملک بھر میں دینی اتحاد و یکجہتی کے لئے اجتماعات کئے جائیں گے ۔ مجلس علماءپاکستان کے زیر اہتمام پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بعض اوقات کچھ غیر محتاط لوگ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جو فساد کی وجہ بنتی ہیں،ہمیں تکفیر و توہین سے نکل کر اتحاد امت کا پیغام دینا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انتشار اور تفرقہ بازی کی کوششیں ناکام بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ انتشار شیطانی جبکہ اتحاد رحمانی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے مسلک کو نہ چھوڑو دوسرے کے مسلک کو نہ چھیڑوپر عمل کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ میں جوانی کے اوائل میں ایران گیا اور چالیس سپاروں والا قرآن ڈھونڈتا رہا مگر کہیں نہیں ملا ،اگر کوئی صحابہ کرام و امہات المومنین اور اہلبیت عظام کی توہین کرتا ہے تو اس سے سب لاتعلقی کا اعلان کریں ،توہین اور تکفیر پر شیعہ اور سنی ایک ہی موقف اختیار کریں،یہ پاکستان سنی اہلحدیث شیعہ ہندو مسیحی پارسی سمیت سب کا پاکستان ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام میڈیا سے گذارش ہے کہ دنیا پیغام پاکستان کو مان چکی وہ اپنے عوام تک پہنچائے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں دینی اتحاد و یکجہتی کے لئے اجتماعات کئے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ دشمن سارے کارڈز کھیل کر ناکام ہوگیا اب وہ فرقہ واریت کا کارڈ کھیلنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ علما و مشائخ پاکستانی پرچم تلے متحد اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*