عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(م ڈ ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 12 ہزار 326 کیسز سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ کے مطابق روزانہ کے کیسز کے حساب سے سب سے زیادہ اضافہ امریکا، برازیل اور بھارت سے سامنے آیا۔اس سے قبل ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز آنے کا ریکارڈ 28 جون کو سامنے آیا تھا جس میں ایک روز میں ایک لاکھ 89 ہزار 77 کیسز ریکارڈ یے گئے تھے جبکہ اموات ایک دن میں 5 ہزار تک مستحکم رہی۔اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اور اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ سات ماہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بھارت میں ایک روز میں وائرس کے سب سے زیادہ 22 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 442 اموات ہوئیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*