جعلی ڈومیسائل کامسئلہ سنگین ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Chief Minister Balochistan, Mir Jam Kamal

کوئٹہ( این این آئی)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں میں بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل پر ملازمت کرنے والے افراد کے ڈومیسائل منسوخ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر مستونگ نے پہلے مرحلے میں 400 جعلی ڈومیسائل منسوخ کر دیئے ہیں جعلی ڈومیسائل کا مسئلہ سنگین ہے اس پر سمجوتہ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک بیان میں کہی وزیر اعلی جام کمال خان نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل پر بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے ڈومیسائل منسوخ کرینگے۔ موجودہ صوبائی حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کافیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے اس پہلے کسی بھی حکومت نے اس مسلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ملازمتیں حاصل کرنے والوں کے خلاف تمام ڈپٹی کمشنر وں کو جاری ڈومیسائل کی سیکروٹنی کی ہدایت جاری کی گئی ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر مستونگ نے 400 جعلی ڈومیسائل منسوخ کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ تمام اضلاع میں شروع کردیا گیا ہے جلد ہی صوبے بھر کے میں جعلی ڈومیسائل منسوخ کرکے وفاق کو ان افراد کی فہرستیں فراہم کی جائیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*