کورونا وائرس , پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 30 ہزار 969 مصدقہ کیسز اور 4 ہزار 745 اموات ہوچکی

مہلک نوول کورونا وائرس کے پاکستان میں بھی مزید کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں۔ملک میں اگرچہ یومیہ آنے والے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم اس کے باجود اب تک 2 لاکھ 30 ہزار 969 مصدقہ کیسز اور 4 ہزار 745 اموات سامنے آچکی ہیں۔جس کے بعد پاکستان میں ہونے والی اموات چین سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں، جہاں دسمبر 2019 میں اس وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوری دنیا تک پھیل گیا تھا۔اس وقت مملکت خدا داد دنیا کا 12واں سب سے زیادہ متاثر ملک بن چکا ہے۔اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو پاکستان میں 26 فروری کو پہلے کیس کے بعد مارچ اور اپریل کے اختتام تک مجموعی طور پر کیسز کی تعداد کوئی ساڑھے 16 ہزار سے زائد جبکہ اموات 385 ہوگئی تھیں۔بعد ازاں مئی اور جون کے 2 ماہ کے اختتام کے بعد یہی کیسز بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار جبکہ اموات 4300 سے بڑھ گئی تھیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*