سمارٹ لاک ڈان کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرا عظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں کورونا کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلی عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)اور محکمہ صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر وزیراعظم نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کو ملک میں اسمارٹ لاک ڈان کے نتائج پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈان کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اب تک 4 ہزار 619 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہے کہ وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈان کی پالیسی کو دنیا نے اپنایا ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی لیکن کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا اور خطرہ اب بھی موجود ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*