کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی (کامرس ڈیسک )کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر مزید80پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں50پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر 167روپے کی سطح سے نیچے آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید80پیسے کی کمی سے167روپے سے گھٹ کر166.20روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے گھٹ کر166.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے167روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت167.50روپے سے گھٹ کر167روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے186روپے سے گھٹ کر184.50روپے اور قیمت فروخت188روپے سے گھٹ کر186.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید206روپے سے گھٹ کر205روپے اور قیمت فروخت208روپے سے گھٹ کر207روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے سے گھٹ کر43.70روپے اور قیمت فروخت44.30روپے سے گھٹ کر44.20روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.90روپے سے گھٹ کر44.70روپے اور قیمت فروخت45.40روپے سے گھٹ کر45.20روپے ہوگئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*