پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

stock exchage pakistan declining

کراچی (کامرس ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید73.20پوائنٹس کے اضافے سے 35051پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیااور تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت10ارب43کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 54.19فیصد کم رہا ۔رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے شروع ہونے والی تیزی کا سلسلہ جمعہ کو بھی برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میںبھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے35105.16پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں 35100کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 73.20پوائنٹس کے اضافے سے35051.38پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس44.96پوائنٹس کے اضافے سے 15202.82پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.39پوائنٹس کے اضافے سے25087.02پوائنٹس ہوگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*