والد کی فن سے ملک کی خدمت کی میراث کو آگے بڑھا رہا ہوں‘ عارف لوہار

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میرے والد نے ساری زندگی فن کے ذریعے اپنے ملک کی خدمت کی اور میں بھی ان کی میراث کو لے کر آگے بڑھ رہا ہوں ، آج بھی جب والد کی یاد آتی ہے تو خود پر ضبط نہیں رکھ سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میرے والد محترم عالم لوہار نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور مجھے خوشی ہے کہ میں بھی ان کے راستے پر چل رہا ہوں ۔ سب سے بڑھ کر میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ مجھے میرے والد کی نسبت سے عزت و احترام ملتا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھ سے ایسی کوئی غلطی سرزدنہ ہو جائے جس سے میرے والد کی عزت اور نام پر کوئی حرف نہ آئے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*