شیڈول بینکوں کے مختصر مدتی قرضوں کاحجم3.20فیصد بڑھ گیا

کراچی(کامرس ڈیسک)شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں 3.20 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے ۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 83 کھرب 56 ارب59 کروڑ 9 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال جون کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 80 کھرب96 ارب77 کروڑ ایک لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے 5 ماہ میں شیڈول بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں 2.35 فیصداضافہ ہواہے ، جنوری کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 81 کھرب 64 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ روپے رہاتھا ، مئی کے اختتام پراس کے حجم میں ایک کھرب 92 ارب 52 کروڑ روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں 3.20 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے ۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 83 کھرب 56 ارب59 کروڑ 9 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال جون کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 80 کھرب96 ارب77 کروڑ ایک لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*