شاہد آفریدی نے کشمیریوں کی حالتِ زار بیان کرتی تصویر شیئر کردی

human rights watch kashmir

کراچی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز سے وائرل بھارتی افواج کی معصوم کشمیریوں پر جاری جارحیت کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹاﺅن علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ایک بچہ اپنے نانا کے گولیوں سے چھلنی جسم اور فوجیوں کے مابین پھنس گیا۔سابق کپتان نے3 سالہ بچے جسے سیکیورٹی اہلکار، سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی زد میں آنے والے نانا کی لاش سے دور محفوظ مقام پر جانے کا اشارہ کررہا ہے۔شاہد آفریدی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*