سی پیک منصوبہ پاک چین آہنی اخوت کا عکاس ہے،عاصم باجوہ

Asim Bajwa

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی ، وزیراعظم نے ان تمام منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ و زیراعظم کو سی پیک منصوبوں میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی ہے جبکہ وزیراعظم نے ان تمام منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہاہے کہ ان کے فوائد تمام پاکستانیوں تک پہنچنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ پاک چین آہنی اخوت کا عکاس ہے اور مستقبل کی خوشحالی کا ضامن ہے ۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی کے موثر کردار کو سراہا ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر#CPECMakingProgress کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے شیخوپورہ کے قریب بس اور ٹرین کے حادثے میں سکھ برادری کے 19افراد کے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ۔انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت ریلوے کراسنگ کو انڈرپاسز اور اوور ہیڈ برجز میں بدل کر مزید تحفظ یقینی بنایا جائیگا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم کے زیر صدارت جمعہ کو سی پیک منصوبوں میں پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*